سلمان اکرم راجہ نے بڑی قربانیاں دی ہیں، اس وقت پارٹی کو آپ کی ضرورت ہے، جنید اکبر

اسلام آباد: چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) جنید اکبر نے پارٹی رہنما سلمان اکرم راجہ سے اپنے استعفیٰ کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کی ہے۔

جنید اکبر نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ نے مشکل وقت میں پارٹی کے بانی کے ساتھ کھڑے رہ کر بڑی قربانیاں دی ہیں اور اس وقت پارٹی کو ان کی ضرورت ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ سلمان اکرم راجہ اپنا استعفیٰ واپس لے کر پارٹی کے ساتھ اپنا تعلق برقرار رکھیں گے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے عہدے سے علیحدگی کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سلمان اکرم راجہ کے استعفے کی وجوہات سامنے آ گئیں

انہوں نے بتایا کہ علی بخاری ایڈووکیٹ کے ذریعے پارٹی بانی کو درخواست بھیجی گئی تھی، جو مسترد کردی گئی، اور اس کے باوجود وہ پارٹی بانی کے اعتماد پر شکر گزار ہیں۔

تاہم ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس نے ان سے دوٹوک فیصلہ کرنے کا تقاضا کیا ہے۔

Scroll to Top