پشاور : خیبرپختونخوا کے شہر ڈگر کے علاقے گوکند غور درہ میں ڈاٹسن گاڑی 300 فٹ گہرائی میں گرنے سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ بونیر میں ڈاٹسن گاڑی کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق افراد میں دو خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سلمان اکرم راجہ نے بڑی قربانیاں دی ہیں، اس وقت پارٹی کو آپ کی ضرورت ہے، جنید اکبر
حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
حادثے کے اس المناک واقعے نے علاقے میں سوگ کی فضاء قائم کر دی ہے اور اہل خانہ کی جانب سے انصاف اور بہتر حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔





