افواہیں دم توڑ گئیں،تحریک انصاف متحد ہے، اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں، اسد قیصر

پی ٹی آئی رہنما کا دعویٰ: پولیس کے غیر قانونی چھاپے نے گھر کو ہراساں کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ دیرپہلے رات تقریباً 10:30 بجے پولیس نے ان کے اسلام آباد میں واقع گھر پر بغیر وارنٹ کے چھاپہ مارا۔

اسد قیصرنے اپنے ایکس ( ٹوئٹر) پرکہا کہ کہ ان کے پاس پشاور ہائی کورٹ سے حاصل کردہ ضمانت موجود ہے، اس کے باوجود پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے اس اقدام کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے کہا اگر حکومت یہ سمجھتی ہے کہ ہم ان اوچھے ہتھکنڈوں سے خوفزدہ ہو جائیں گے تو یہ ان کی بہت بڑی غلط فہمی ہے۔ ہم نہ پہلے ڈرے تھے اور نہ اب ڈریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اور ان کے ساتھی موجودہ ظالم نظام کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے پولیس کارروائی کو غیر قانونی اور آئینی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریوں اور چھاپوں کا سلسلہ گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہے، جس پر پارٹی متعدد بار اظہارِ تشویش کر چکی ہے۔

Scroll to Top