علی امین گنڈاپور کا فضل الرحمان پر تنقید،خیبرپختونخوا میں تبدیلی کے بجائے خود میں تبدیلی لائیں

خیبر پختونخوا حکومت نے سیلاب زدگان کے لیے بڑا امدادی پیکج اعلان کر دیا

پشاور( پختون ڈیجیٹل ) خیبر پختونخوا حکومت نے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے مزید 2 ارب روپے جاری کر دیے ہیں۔

مشیرخزانہ مزمل اسلم کے مطابق محکمہ خزانہ اب تک مجموعی طورپر6 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری کرچکا ہے۔

مزمل اسلم نے کہا کہ فنڈزمختلف اضلاع میں متاثرہ افراد کی بحالی، امداد اوربنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ اورصوبائی کابینہ کی اجازت سے مزید فنڈز بھی جاری کئے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : چارسدہ نوجوان وکیل کیس، وکلاء برادری کا نیا انکشاف سامنے آ گیا

صوبائی خیبر پختونخوا حکومت نے یقین دہانی کروائی ہے کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو ہرممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کو بھی فنڈزکی تقسیم اور شفاف استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

Scroll to Top