گلگت بلتستان، گلیشیئر پھٹنے سے شدید سیلابی صورتحال، پاک فوج کا ریسکیو آپریشن شروع

ریلیف آپریشنز کے لیے خیبر پختونخوا میں مزید وسائل فراہم کیے گئے

پشاور : خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 406 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 674 گھر اور 18 سکول مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔

صوبائی انتظامیہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یہ حادثات سوات، لوئر دیر، باجوڑ اور دیگر علاقوں میں پیش آئے۔

شگر کے پسماندہ علاقے برالدو میں پاک فوج اور سول انتظامیہ کی مشترکہ ریلیف آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ہنگامی امداد کا اعلان کر دیا

ہیلی کاپٹرز کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچایا جا رہا ہے جبکہ پاک فوج اور سول انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے اسکولی کے علاقے کا دورہ کر کے متاثرین سے ملاقات کی اور فری میڈیکل کیمپ قائم کیا۔

ساتھ ہی امدادی اشیاء تقسیم کی جا رہی ہیں تاکہ متاثرین کو فوری مدد فراہم کی جا سکے۔

Scroll to Top