کراچی : کراچی کے علاقے ملیر ملت ٹاؤن موڑ پر ڈمپر کی ٹکر سے اڑھائی سالہ عون محمد جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا ماموں سلمان شدید زخمی ہو گیا۔
عون محمد اپنے ماموں کے ساتھ موٹرسائیکل پر دادی کے گھر جا رہا تھا کہ رانگ وے سے آنے والے ڈمپر نے انہیں ٹکر مار دی۔
حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق بچے اور زخمی ماموں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : ریلیف آپریشنز کے لیے خیبر پختونخوا میں مزید وسائل فراہم کیے گئے
زخمی ماموں سلمان نے بتایا کہ عون محمد ماں باپ کی اکلوتی اولاد تھا اور باغ رفیع کا رہائشی تھا۔ لواحقین نے اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ کنڈیکٹر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔





