تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع میرانشاہ روڈ پر دہشتگردی نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ایلیٹ فورس کے اہلکار پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں کانسٹیبل شاہ ریاض شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق شہید کانسٹیبل شاہ ریاض ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد اپنے گاؤں واپس جارہے تھے کہ گل زمان مسجد کے قریب دہشتگردوں نے ان پر حملہ کیا۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور انہیں جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
چند روز قبل تھانہ ہوید کی حدود میں بھی ایک پولیس اہلکار کے گھر پر حملہ کیا گیا تھا جس میں رافید شہید ہوگئے تھے جبکہ کانسٹیبل جاوید کا بیٹا اغواء کرلیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں ایک بار پھر دہشتگردوں کے نشانے پر
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ حالیہ کارروائیوں میں متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے، گزشتہ رات بھی ڈومیل پولیس اسٹیشن پر ہینڈ گرنیڈ حملہ کیا گیا





