خیبر پختونخوا کے طلباء کیلئے بڑی خبر، تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹو کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ نتائج 30 اگست بروز ہفتہ صبح 11 بجے جاری کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے تمام بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیش جن میں پشاور، ایبٹ آباد، مردان، سوات، ملاکنڈ، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان شامل ہیں نے بیک وقت انٹر کے نتائج جاری کیے۔
طلباء اپنے نتائج بورڈز کی آفیشل ویب سائٹس پر اپنا رول نمبر درج کرکے آن لائن دیکھ سکتے ہیں۔ مزید سہولت کے طور پر، طلباء اپنا رول نمبر 9818 پر ایس ایم ایس کر کے اپنا نتیجہ موبائل فون پر فوری طور پر بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
ہر سال کی طرح اس بار بھی صوبے بھر میں ہزاروں طلباء و طالبات نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں شرکت کی، جنہیں نتائج کا شدت سے انتظار تھا۔ اب نتائج کے اجرا کے بعد کامیاب طلباء اگلے تعلیمی مرحلے میں داخلے کی تیاریوں میں مصروف ہو جائیں گے۔
یاد رہے کہ تمام بورڈز نے نتائج کی تیاری کے لیے جدید ڈیجیٹل سسٹم کا استعمال کیا، تاکہ بروقت اور شفاف طریقے سے نتائج جاری کیے جا سکیں۔





