مریم نواز کو سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے علی امین گنڈاپور سے ٹیوشن لینے کا مشورہ، بیرسٹر سیف

مریم نواز کو سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے علی امین گنڈاپور سے ٹیوشن لینے کا مشورہ، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے علی امین گنڈاپور سے ٹیوشن لینے کا مشورہ دیدیا ہے۔

ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مریم نواز کو چاہیے کہ وہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف سخت کارروائی کریں اور متاثرہ عوام کے نقصانات کا ازالہ کرنے کیلئے ان کے اثاثے منجمد کریں۔ ساتھ ہی انہوں نے تجویز دی کہ سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مریم نواز علی امین گنڈاپور سے رہنمائی لیں تاکہ عملی اور موثر اقدامات کیے جا سکیں۔

یاد رہے کہ جولائی 2025 میں بھی بیرسٹر سیف نے مریم نواز کو ترقیاتی منصوبوںبارے علی امین گنڈاپور سے ٹیوشن لینے کا مشورہ دیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ لاہور میں بارشوں کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو تنقید کے بجائے اپنی کارکردگی پر توجہ دینی چاہیے۔

نجی ٹی وی چینل (اے آر وائی )کے مطابق بیرسٹر سیف نے کہا تھا کہ لاہور کی سڑکوں کی خراب حالت، تعفن اور بدبو نے شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کر دی ہیں اور چند گھنٹوں کی بارش نے مریم نواز کے ’’پیرس‘‘ کا پول کھول دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کی حالت اب تک ابتر ہے، حالانکہ مریم نواز کئی بار اقتدار میں رہ چکی ہیں۔

Scroll to Top