پولیس کا بڑا ایکشن! 50 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار، رفیوجی کیمپ منتقل

پولیس کا بڑا ایکشن! 50 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار، رفیوجی کیمپ منتقل

کلر سیداں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف پولیس نے بڑا آپریشن کرتے ہوئے 50 افراد کو حراست میں لے لیا، جنہیں قانونی کارروائی کے بعد افغانستان منتقلی کے لیے راولپنڈی رفیوجی کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے۔

قومی اخبار (روزنامہ نوائے وقت ویب سائٹ )کے مطابق ایس ایچ او کلر سیداں، سب انسپکٹر سید سبطین الحسین کے مطابق یہ آپریشن چوآ خالصہ شہر، سہوٹ اور کلر سیداں شہر کے مختلف علاقوں میں کیا گیا۔ کارروائی کے دوران 11 خواتین سمیت مختلف عمر کے افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا، جن میں چار سالہ بچے سے لے کر ستر سالہ بزرگ تک شامل ہیں۔

ایس ایچ او کے مطابق آپریشن غیر قانونی قیام کے خلاف جاری مہم کا حصہ تھا، جس کا مقصد مقامی سیکیورٹی کو یقینی بنانا اور غیر قانونی مقیم افراد کی نشاندہی کر کے انہیں قانون کے مطابق واپس بھجوانا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق یہ کارروائی مربوط حکمت عملی کے تحت کی گئی اور آئندہ بھی ایسے آپریشنز جاری رہیں گے تاکہ غیر قانونی تارکین وطن کی موجودگی کو روکا جا سکے

Scroll to Top