پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا نے پارٹی کی تنظیمی ڈھانچے میں اہم تقرری کرتے ہوئے رحمت سلام خٹک کو صوبائی سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا ہے۔
صوبائی صدر مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام اور جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا واک آؤٹ، پارلیمنٹ کے باہر اسمبلی لگا لی
رحمت سلام خٹک کو صوبائی سطح پر سیکرٹری اطلاعات کی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ جنوبی ریجن کے لیے پارٹی کوآرڈینیٹر بھی مقرر کیا گیا ہے۔





