خیبر پختونخوا میں حکومت کا وجود بے معنی ہو چکا ہے، مولانا فضل الرحمان

خیبر پختونخوا میں حکومت کا وجود بے معنی ہو چکا ہے، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں صرف گورننس کا بحران نہیں بلکہ یہاں حکومت کا وجود ہی بے معنی ہو چکا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت شہریوں کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ چکی ہے لیکن جے یو آئی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے قیامِ امن کے لیے ریاستی اداروں سے غیر مشروط تعاون کیا اور ناقابلِ برداشت قربانیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ باجوڑ سے لیکر جنوبی وزیرستان تک لاکھوں افراد نے گھر بار اور کاروبار چھوڑ کر نقل مکانی کی اذیت برداشت کی۔

ہزاروں خاندان سیکیورٹی اداروں کی معاونت کی خاطر پشاور سے کراچی تک دربدر ہوئے مگر آج تک امن نصیب نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان پر انڈہ پھیکنے کا واقعہ، چیئرمین پی ٹی آئی کا سخت ردعمل سامنے آگیا

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ اگر سیاسی جماعتیں، آئینی نظام اور معاشرہ کمزور ہوا تو فوج بھی کمزور ہو جائے گی اور پھر ملک، عوام اور جمہوریت سب خطرے میں پڑ جائیں گے۔

Scroll to Top