سپریم کورٹ آف پاکستان میں گرمیوں کی عدالتی تعطیلات ختم ہو گئی ہیں اور کل 8 ستمبر سے نئے عدالتی سال کا باضابطہ آغاز ہونے جا رہا ہے۔ اس موقع پر اہم عدالتی سرگرمیوں کا شیڈول اور ججز کے بینچز کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔
نجی ٹی وی چینل (ایکسپریس نیوز)کے مطابق کل صبح ساڑھے 9 بجے نئے عدالتی سال کے حوالے سے جوڈیشل کانفرنس منعقد ہوگی، جس سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی خطاب کریں گے۔ بعد ازاں، ساڑھے 10 بجے چیف جسٹس فیسیلیٹیشن سینٹر کا افتتاح بھی کریں گے۔
صبح ساڑھے 11 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ایک انتہائی اہم کیس، سپر ٹیکس سے متعلق آئینی درخواستوں پر سماعت کی جائے گی۔یہ سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ کرے گا۔ بینچ کے سامنے 1250 سے زائد درخواستیں مقرر ہیں، جو اس کیس کی حساسیت اور اہمیت کو ظاہر کرتی ہیں۔
اسی روز دوپہر 1 بجے انتظامی سطح پر فل کورٹ اجلاس ہوگا، جس کی صدارت بھی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے۔ اجلاس میں سپریم کورٹ رولز 2025 پر غور کیا جائے گا اور سپریم کورٹ بار کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے آئندہ ہفتے کے لیے کاز لسٹ اور ججز کا روسٹر جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق پرنسپل سیٹ (اسلام آباد) پر 9 بینچز قائم کیے گئے ہیں۔
بینچ نمبر 1:
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب
جسٹس شفیع صدیقی
(9 ستمبر کو تین رکنی بینچ مقدمات سنے گا)
بینچ نمبر 2:
جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی
(10 ستمبر کو چار رکنی بینچ بنے گا جس میں شامل ہوں گے:)
جسٹس منیب اختر
جسٹس عقیل عباسی
جسٹس شکیل احمد
بینچ نمبر 3:
جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ
بینچ نمبر 4:
جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں دو رکنی بینچ
بینچ نمبر 5:
جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ
بینچ نمبر 6:
جسٹس اطہر من اللہ
جسٹس ملک شہزاد (دو رکنی بینچ)
بینچ نمبر 7
جسٹس شاہد وحید
جسٹس مسرت ہلالی (دو رکنی بینچ)
بینچ نمبر 8:
جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ
بینچ نمبر 9:
جسٹس شکیل احمد
جسٹس عامر فاروق (دو رکنی بینچ)





