پشاور: نجی ہوٹل میں آئی کیپ کے زیر اہتمام سرمایہ کاری کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مشیر خزانہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
کانفرنس کا مقصد خیبر پختونخوا میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کرنا تھا۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ صوبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاحت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
اس سلسلے میں پاکستان کے مختلف شہروں سے سرمایہ کاروں کو مدعو کیا گیا ہے تاکہ صوبے کی معیشت کو مضبوط کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : شہید میجر عدنان و سید معیز کے گھروں پر صدر مملکت کی آمد، اہلخانہ سے تعزیت
صدر آئی کیپ سیف اللہ نے بھی خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ حیات آباد میں ایک سنٹر آف ایکسلنس قائم کیا جا رہا ہے جہاں مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ تربیت یافتہ افراد اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر خیبر پختونخوا کے اقتصادی و سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔





