ہنگو: ہنگو کے علاقے کربوغہ شریف میں دوآبہ پولیس پارٹی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔
فائرنگ بدنامِ زمانہ منشیات فروش سیف دین کی جانب سے کی گئی، جو پولیس کو متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔
ڈی پی او ہنگو خانزیب خان مہمند کے مطابق واقعے کے بعد پولیس نے فوری جوابی کارروائی کی، جس میں سیف دین مارا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نہ صرف منشیات فروشی بلکہ زنا بالجبر سمیت 13 سنگین جرائم میں ملوث تھا۔
ایس ایچ او عمران الدین نے بتایا کہ سیف دین ایک خطرناک ملزم تھا، جس کے خلاف متعدد مقدمات درج تھے اور وہ طویل عرصے سے پولیس کو مطلوب تھا۔
یہ بھی پڑھیں : فرنٹیئر کانسٹبلری ہیڈ کوارٹر کی منتقلی خیبرپختونخوا کے ساتھ ناانصافی ہے،آفتاب شیرپاؤ
پولیس نے جائے وقوعہ کو کلیئر کرتے ہوئے مزید شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
ہنگو پولیس نے عوام کے تعاون سے ایسے عناصر کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔





