وزیراعلی سہیل آفریدی توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ،گورنر فیصل کریم کنڈی

وزیراعلی سہیل آفریدی توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ،گورنر فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایکس ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ویڈیو میں وزیراعلیٰ کو سرکاری ہیلی کاپٹر پر پشاور سے لکی مروت کے علاقے گنڈی چوک پہنچتے دیکھا جا سکتا ہے جہاں سے وہ وفاق کی جانب پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی قیادت کر رہے ہیں۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود وزیراعلیٰ کا سرکاری ہیلی کاپٹر کے ذریعے لانگ مارچ کے لیےلکی مروت پہنچنا توہین عدالت اور عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  : گورنر راج یا کچھ اور ؟ محسن نقوی لاہور سے پشاور پہنچ گئے

انہوں نے موقف اختیار کیا کہ جب صوبے کا وزیراعلیٰ خود عدالت کے احکامات کو ہوا میں اڑائے گا اور سیاسی سرگرمیوں کے لیے سرکاری وسائل کا استعمال کرے گا تو ان کے کارکنوں سے قانون کی پاسداری کی کوئی توقع نہیں رکھی جا سکتی۔

Scroll to Top