دوحہ: قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ہنگامی اجلاس آج جنیوا میں طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس پاکستان اور کویت کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔
اسرائیل نے اس ہنگامی اجلاس کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اجلاس کا کوئی بھی نتیجہ انسانی حقوق کے نظام پر دھبہ ڈالے گا۔
9 ستمبر کو دوحہ میں اسرائیل نے حماس رہنماؤں کے اجلاس پر فضائی حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں حماس کے 6 رہنما شہید ہوئے، تاہم حماس کی قیادت اس حملے میں محفوظ رہی۔
حماس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت حماس کے متعدد رہنماؤں کا اجلاس جاری تھا اور اس اجلاس میں غزہ جنگ بندی کے حوالے سے امریکی صدر کی تجویز پر غور کیا جا رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : بنوں: 4 بین الاضلاعی ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد
اقوام متحدہ کے اجلاس میں اس واقعے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا جائے گا کہ فلسطینی عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔





