پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کچھ لوگ جھوٹے الزام لگاتے ہیں کہ وہ کسی کے ساتھ ملا ہوا ہے، میں لوگوں کے بچوں کی جان نہیں لے سکتا۔
پارٹی میں گروہ بندی ہے مگر یہ میں نے نہیں بنائی، نہ کبھی سازش کی اور نہ ہی کسی کی ٹانگ کھینچی۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاہور جلسے میں میری مدد کرنے والا کوئی نہیں آیا،
جب میں عوام کے ساتھ پہنچا تو جلسہ ختم کر دیا گیا، یہ میرا قصور نہیں تھا اور نہ میں نے جلسہ ختم کیا۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور کویت کی درخواست پر جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کا اجلاس آج ہوگا
وزیراعلیٰ نے کہا کہ جب علیمہ خان کو گرفتار کیا گیا تو وہاں کوئی بھی نہیں تھا، پھر آپ لوگ کیوں بھاگے؟





