خیبر پختونخوا حکومت کا اہم اقدام! اقلیتی کوٹے پر عملدرآمد کے احکامات جاری، این او سی کی شرط ختم

خیبر پختونخوا حکومت کا اہم اقدام! اقلیتی کوٹے پر عملدرآمد کے احکامات جاری، این او سی کی شرط ختم

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں اقلیتوں کیلئے مختص 5 فیصد ملازمتوں کے کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اہم اقدامات اٹھا لیے۔

تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں محکمہ خزانہ نے بھرتیوں کے لیے این او سی (NOC) کی شرط ختم کر دی ہے، جبکہ محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے تمام محکموں کو اقلیتی کوٹے کی اسامیوں کے لیے خصوصی اشتہارات جاری کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

نجی ٹی وی چینل (دنیا نیوز)کے مطابق اس اقدام کا مقصد اقلیتی برادری کو حکومتی ملازمتوں میں ان کا آئینی حق فراہم کرنا اور بھرتیوں کے عمل کو شفاف اور بروقت مکمل کرنا ہے۔ اسامیوں کی تکمیل کے لیے ہر محکمہ کو واضح ٹائم لائنز دی جائیں گی تاکہ غیر ضروری تاخیر سے بچا جا سکے۔

احکامات کی تفصیلات:اقلیتی کوٹے پر بھرتی کے لیے NOC کی شرط ختم۔تمام سرکاری محکمے اسامیوں کے لیے خصوصی اشتہارات شائع کریں گے۔بھرتی کے عمل کے لیے ٹائم لائنز مقرر کی جائیں گی۔تمام محکموں کو عملدرآمد کا پابند بنایا گیا ہے۔

یہ ہدایات ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، پبلک سروس کمیشن، ہائی کورٹ اور سروس ٹریبونل سمیت متعلقہ تمام اداروں کو باقاعدہ مراسلوں کے ذریعے ارسال کر دی گئی ہیں۔

اقلیتی برادری اور سماجی تنظیموں کا خیرمقدم اقلیتی نمائندوں اور سماجی تنظیموں نے حکومت کے اس فیصلے کو خوش آئند اور دیرینہ مطالبے کی تکمیل قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف آئینی مساوات کی علامت ہے بلکہ اقلیتوں کو قومی دھارے میں مزید مؤثر کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرے گا۔

Scroll to Top