اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے برطرف چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) حفیظ الرحمان کی جانب سے دائر انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔
درخواست پر سماعت کل جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بینچ کرے گا۔
اپیل میں سابق چیئرمین نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ان کی برطرفی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے گزشتہ روز ایک تفصیلی فیصلے میں حفیظ الرحمان کی بطور چیئرمین پی ٹی اے تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری طور پر انہیں عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تقرری قانونی تقاضوں کے مطابق نہیں کی گئی لہٰذا ان کا عہدے پر برقرار رہنا درست نہیں۔
ایشیا کپ تنازع: اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان ٹیم اور مینجر سے معافی مانگ لی
لیفٹیننٹ جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے اس فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کی جسے اب باضابطہ سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔





