مظفر گڑھ: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم پر سیاست نہیں ہونی چاہیے اور اسے جلد از جلد تعمیر کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ متاثرین کی مدد کے لیے سیاسی اختلافات سے بالا تر ہو کر کام کریں۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کاشتکاروں کو واجبات نہیں مل رہے، شوگر ملز مالکان مافیا بن چکے ہیں، دو سال سے رکے ہوئے گنے کے واجبات جلد ادا کیے جائیں۔
انہوں نے سیلاب سے فصلوں، فش فارمز اور باغات کو پہنچنے والے نقصانات کی فوری تلافی کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں چینی کی قیمت مقرر، نوٹیفیکیشن جاری
انہوں نے مزید کہا کہ دریا کے بیٹ میں غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے اور حکومت اس حوالے سے سخت موقف اختیار کرے گی۔
سعد رفیق نے ہر سیاستدان پر زور دیا کہ وہ قدرتی آفات میں متاثرین کی مدد کو اپنا فرض سمجھیں۔





