سرکاری سکولوں میں بچیوں کی ویکسینیشن سے متعلق سخت وارننگ جاری

مردان اور پشاور کے سرکاری سکولوں میں بچیوں کی ویکسینیشن پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

مردان کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل ثمینہ غنی نے تمام سکول سربراہان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ این او سی یا لیٹر کے بغیر کسی بھی ویکسینیشن ٹیم کو سکولوں میں داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔

ڈی ای او فیمیل ثمینہ غنی نے آڈیو پیغام کے ذریعے سخت ہدایت کی کہ کسی بھی ٹیم کو ویکسینیشن کے لیے سکولوں میں نہ آنے دیا جائے۔

پشاور میں بھی اسی حوالے سے ڈی ای او فی میل صوفیہ تبسم نے سکولوں کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی ویکسینیشن کی اجازت نہیں دی جائے اور اگر کوئی ویکسینیشن ٹیم سکول آئے تو انہیں فوری طور پر روک کر رپورٹ کیا جائے۔

ڈی ای او فی میل صوفیہ تبسم کہا ہے کہ کہ اگر مستقبل میں ویکسینیشن کرانی بھی پڑی تو اس کی مکمل اطلاع پہلے سے دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں پولیو کے نئے کیسز سامنے آ گئے

یہ پابندی پنجاب میں طالبات کو ویکسینیشن کے بعد طبیعت خراب ہونے کی اطلاعات کے بعد عائد کی گئی ہے جس کے باعث حکام نے حفاظتی اقدامات سخت کر دیے ہیں۔

Scroll to Top