نصیب کی بات ہے، پنجاب کو مریم نواز ملی، خیبرپختونخوا کو بدر منیر، ایمل ولی خان

عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر ایمل ولی خان نے سیاسی و بین الاقوامی معادہے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا میں کہا ہے کہ یہ نصیب کی بات ہے کہ پنجاب کو مریم نواز ملی اور خیبرپختونخوا کو بدر منیر مل گیا۔

سینیٹر ایمل ولی نے سعودی عرب اور پاکستان کے مابین ہونے والے حالیہ دفاعی معاہدے کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو نہ صرف سعودی عرب بلکہ دیگر عرب ریاستوں کے ساتھ بھی ایسے معاہدے کرنے چاہییں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو تمام ممالک بالخصوص مسلم دنیا کے ساتھ بہتر تعلقات قائم رکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا میری رائے میں اسرائیل اور مغرب کے کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام مسلم ممالک کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا چاہیے۔

سینیٹر ایمل ولی خان نے مسلم اُمہ کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا، “میرا ماننا ہے کہ تمام مسلم ممالک کو باہمی اتفاق اور تعاون کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے چیف جسٹس کے اقدامات سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیے

اُن کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں مسلم ممالک کو باہمی تعاون اور اشتراکِ عمل کی شدید ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے قومی اور اجتماعی مفادات کا مؤثر طور پر تحفظ کر سکیں۔

Scroll to Top