آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے معروف چار رکنی بولنگ اٹیک نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ایسا تاریخی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے جو اس سے قبل کسی ٹیم کے بولرز کے حصے میں نہیں آیا۔
آسٹریلیو ٹاپ بولرز پیٹ کمنز، مچل سٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور نیتھن لائن نے جنوبی افریقہ کے خلاف کنگزمیڈ میں پہلے ٹیسٹ کے دوران مشترکہ طور پر 600 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرلیا۔
اعداد و شمار کے مطابق چاروں بولرز نے ایک ساتھ 38 ٹیسٹ میچز میں مجموعی طور پر 602 وکٹیں حاصل کی ہیں جو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی بولنگ یونٹ کی جانب سے سب سے بڑی تعداد ہے۔
کرکٹ کی 149 سالہ تاریخ میں ایسا ریکارڈ پہلی بار قائم ہوا ہے جس کا ٹوٹنا تقریباً ناممکن ہے کیونکہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے معین علی، جیمز اینڈرسن، اسٹورٹ براڈ اور بین اسٹوکس کا مجموعہ تقریباً 430 وکٹیں رہا۔





