کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ: پاکستان نے مسلسل تیسری فتح حاصل کر لی

کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے اپنی شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی ہے۔ میزبان مالدیپ کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان نے 2-1 سے فتح حاصل کی۔

پاکستان نے پہلے سیٹ میں شکست کے باوجود زبردست واپسی کرتے ہوئے اگلے دو سیٹ جیتے۔ میچ کے اسکورز 15-16، 22-10 اور 7-6 رہے۔ پاکستان کی جانب سے کاشف علی نے 11 پوائنٹس بنا کر مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔

اس سے قبل صبح کے سیشن میں پاکستان نے سری لنکا کو 2-0 سے ہرا دیا تھا جبکہ گزشتہ شب بھارت کو بھی 2-0 سے شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : ایبٹ آباد میں پولیس کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی کرنے والا افغانی گرفتار

اب تک پاکستان نے کھیلے گئے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کی ہے اور ایونٹ میں اب جنوبی افریقا اور بنگلا دیش کے خلاف میچز باقی ہیں۔

پاکستان کی یہ فتح ٹیم کی مضبوط کارکردگی اور بہترین حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Scroll to Top