ایبٹ آباد میں پولیس کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی کرنے والا افغانی گرفتار

حمد اللہ خان
ایبٹ آباد: نواں شہر پولیس کی کامیاب کارروائی کے دوران فورسز کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی کرنے والے افغان شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم کی شناخت یوسف ولد عبدالروف کے طور پر کی گئی ہے۔ملزم کے خلاف دفعات 294 اور 355 تعزیراتِ پاکستان کے ساتھ ساتھ سیکشن 14 فارنرز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ کسی بھی شخص کو ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد میں دوستی کا رنگ، جھنڈوں اور تصویروں سے سجی گلیاں

یہ کارروائی ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل PSP کی ہدایات کے تحت عمل میں آئی ہے۔

Scroll to Top