محکمہ موسمیات کے کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق، سال 2025 کا دوسرا سورج گرہن 21 اور 22 ستمبر کو واقع ہوگا۔
نجی ٹی وی چینل (جیو نیوز )کے مطابق اس سورج گرہن کا آغاز 21 ستمبر کو رات 10 بج کر 30 منٹ پر پاکستانی وقت کے مطابق ہوگا، جبکہ 22 ستمبر کو رات 12 بج کر 42 منٹ پر یہ گرہن عروج پر پہنچے گا۔ جزوی سورج گرہن کا اختتام رات 2 بج کر 54 منٹ پر ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سال کا دوسرا سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا، تاہم سورج گرہن کا یہ واقعہ دنیا کے دیگر حصوں میں دیکھنے کو ملے گا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں چاند گرہن کا ایک دلکش اور نادر نظارہ بھی دیکھا گیا تھا، جسے لوگ نے بڑے شوق سے دیکھا اور لطف اندوز ہوئے۔
پاکستان میں سورج گرہن نہ دکھائی دینے کے باوجود، سائنس دان اور ماہرین اس فطری مظہر کی اہمیت اور سائنس میں اس کے کردار پر روشنی ڈالتے رہتے ہیں۔





