اعظم سواتی کے خلاف کیس، عدالت کا بڑا فیصلہ 27 ستمبر کو متوقع

اعظم سواتی کے خلاف کیس، عدالت کا بڑا فیصلہ 27 ستمبر کو متوقع

سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹویٹ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی، عدالت نے ان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، جو 27 ستمبر کو سنایا جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل (دنیا نیوز )کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی، جہاں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی کی جانب سے بریت کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا اور اعلان کیا کہ فیصلہ 27 ستمبر کو سنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت دو مقدمات درج کیے گئے ہیں، جن میں ان پر سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف متنازع ٹویٹس کرنے کا الزام ہے۔ اس کیس کو ملک بھر میں سیاسی و قانونی حلقوں میں گہری نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔

Scroll to Top