بھارت کی ایل او سی کی خلاف ورزی،بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

مظفر آباد:بھارتی فوج کی ایک بار پھر لائن آف کنٹرول میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی سامنے آگئی ، وادی نیلم میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ شروع جس کے جواب میں پاک فوج کی جانب سےمنہ توڑجواب دینے کا سلسلہ جاری ہے ۔

معرکہ حق کے بعد ایک بار پھر بھارت فوج کی جانب سے وادی لیپہ کے اگلے مورچوں پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کا سلسلہ جاری جس کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے بھی موثر جواب دیا جا رہا ہے۔

بھارتی فوج کی بلا اشعتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی جاری ہے ، پاک فوج کی جوابی کارروائی کے باعث بھارتی چوکیوں میں ہلچل مچ گئی ۔

Scroll to Top