مشن نور شروع کرنے والے کیا پی ٹی آئی میں رہنے کے قابل ہیں؟معروف صحافی مزمل سہروردی کا سوال

معروف صحافی مزمل سہروردی نے کہاہےکہ پی ٹی آئی کے مشن نور کو کسی نے ایکسپوز نہیں کیابلکہ پی ٹی آئی کی اپنی قیادت نے ایکسپوز کیا ہے۔

مزمل سہروردی نےکہا ہےکہ مشن نور کولیپس کر گیا ،مشن نور اپنی موت آپ مر گیا ،مشن نور کی سازش بے نقاب ہو گئی ،تحریک انصاف کا احمدی اور قادیانی ونگ ناکام ہو گیا۔ کسی نون لیگی نے مشن نور کی مخالفت نہیں کی ،کسی پیپلز پارٹی نے مخالفت نہیں کی،کسی اسٹیبلشمنٹ نے مشن کو ایکسپوز نہیں کیا ۔

انہوں نے کہاکہ مشن نورکو ایکسپوز کیا ہے صدر عارف علوی نے ،علی محمد خان نے ،خالد خورشید نے ،حلیم عادل شیخ نے، تحریک انصاف کی قیادت نےخود ہی نے اپنے سوشل میڈیا کو کہا ہے کہ آپ احمدی سیاست ہمارے ساتھ نہ کریں ہم تو ریاست مدینہ کی سیاست کرتے ہیں۔

مزمل سروردی نے کہاکہ یہ بات میں نے نہیں کہی، یہ عارف علوی صاحب کہہ رہی ہیں، علی محمد خان سب کہہ رہے ہیں ،خالد خورشید کہہ رہا ہے ،حلیم عا دل شیخ کہہ رہے ہیں، بے تحاشہ پی ٹی آئی کے لوگ کہہ رہے ہیں ۔اب سوال یہ ہے کہ جنہوں نے مشن شروع کیا ،کیا وہ تحریک انصاف میں رہنے کے قابل ہیں، جو مشن نور کے حق میں وی لاگ کرتے رہیں، جو مشن نور کے ہمیں فضائل بتاتے رہے وہ اب عارف علوی اور علی محمد خان اور خالد خورشید کو کیا جواب دیں گے ۔ہمیں نہ جواب دیں ان کوجواب دیں کہ جو سمجھتے ہیں کہ یہ ہمارے عقائد کے متصادم ہیں مشن نور،جو سمجھتے ہیں کہ یہ ہمارے عقائد کے مطابق نہیں تھا مشن نور، جو سمجھتے ہیں اس کی توجیہات کہیں اور سے لی گئی ہیں اور وہ ہمارے عقائد سے متصادم ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میرے خیال میں اب تو وقت آگیا ہے کہ تحریک انصاف خود کو ریاست احمدی بنانے والوں سے علیحدہ کرے اور اس سوشل میڈیا سے بھی جان چھڑائے۔

Scroll to Top