ایران حد سے بڑھے ہوئے مطالبات کے سامنے نہیں جھکے گا، صدر مسعود پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران حد سے بڑھے ہوئے مطالبات کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا اور پابندیوں کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

صدر پزشکیان نے مزید کہا کہ پابندیاں ایران کا راستہ روک سکتی ہیں لیکن ایرانی قوم کی سوچ اور عزم کسی بھی رکاوٹ کو توڑنے کی طاقت رکھتی ہے۔

صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ جوہری تنصیبات پر حملے ایران کو روک نہیں سکتے کیونکہ یہ تنصیبات انسانوں کی محنت سے بنائی گئی ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو دوبارہ بنائی بھی جا سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل میں پابندیوں کے خاتمے کی قرارداد مسترد ہونے کے باوجود ایران کے پاس حالات بدلنے کی مکمل طاقت موجود ہے اور ایران کی خودمختاری پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ورک ویزا کی فیس میں بھاری اضافہ، امیدوار اور کمپنیاں سر پکڑ کر بیٹھ گئیں

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اپنے حقوق اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور کسی بھی بیرونی دباؤ کو تسلیم نہیں کرے گا۔

Scroll to Top