برابری کی بنیاد پر بھارت سے بات کرنا چاہتے ہیں، وزیر اعظم کا اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب میں بھارت کے ساتھ تعلقات میں برابری کی بنیاد پر بات چیت کا عندیہ دیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے بھارت کے ساتھ چار جنگوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان جنگوں پر اربوں ڈالر خرچ ہوئے جو بہتر ہوتا کہ غربت ختم کرنے اور ترقی کے لیے استعمال کیے جاتے۔

شہباز شریف نے اوورسیز پاکستانیوں کو بھارت کے حوالے سے حوصلہ افزا اشعار بھی سنائے جنہوں نے محفل میں خاص جوش پیدا کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کی حالیہ کامیابیوں کی بدولت دنیا بھر میں ملک کی عزت میں اضافہ ہوا ہے۔

وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے بغیر کوئی پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا اور کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے ہمسائے ہیں اور ہمیں مل کر رہنا ہوگا تاکہ خطے میں امن قائم ہو۔

یہ بھی پڑھیں: ایران حد سے بڑھے ہوئے مطالبات کے سامنے نہیں جھکے گا، صدر مسعود پزشکیان

وزیراعظإ شہباز شریف نے غزہ میں فلسطینیوں پر جاری ظلم و ستم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 64 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور وہاں کھانے، پانی اور دوائیوں کی فراہمی بند کر دی گئی ہے جو انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے۔

Scroll to Top