ٹی 20 ایشیاء کپ!منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

ٹی 20 ایشیاء کپ!منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

ٹی 20 ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں ایک سنسنی خیز مقابلہ منگل، 23 ستمبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ میچ ابوظبی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا اور شائقین کرکٹ کو دو روایتی حریفوں کے درمیان ایک یادگار ٹاکرے کی امید ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایونٹ کے اس اہم مرحلے میں دونوں ٹیمیں اب تک ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں، لیکن بدقسمتی سے دونوں ہی ٹیموں کو اپنے ابتدائی میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔رواں ہفتے کھیلے گئے مقابلے میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست ہوئی، جبکہ سری لنکا کو بنگلادیش نے دلچسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے مات دی۔ ان نتائج کے بعد دونوں ٹیموں کے لیے اگلا میچ نہایت اہمیت اختیار کر گیا ہے، کیونکہ فتح کی صورت میں سپر فور میں پوزیشن مستحکم ہو سکتی ہے، جبکہ شکست کی صورت میں فائنل کی دوڑ مزید مشکل ہو جائے گی۔

ایونٹ میں پیر، 22 ستمبر کو آرام کا دن مقرر ہے، جس کے بعد دونوں ٹیمیں تازہ دم ہو کر میدان میں اتریں گی۔ کرکٹ پنڈتوں کے مطابق یہ مقابلہ ایک کانٹے دار ٹاکرا ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ دونوں ٹیمیں اپنی پہلی شکست کا ازالہ کرنے اور فائنل تک رسائی کی امید کو زندہ رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

شائقین کرکٹ اس میچ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور توقع ہے کہ ابوظبی اسٹیڈیم میں ایک بار پھر کرکٹ کا جوش و خروش عروج پر ہوگا۔

Scroll to Top