خیبرپختونخوا ! غیر قانونی کان کنی پر 60 روز کیلئے پابندی عائد

خیبرپختونخوا ! غیر قانونی کان کنی پر 60 روز کیلئے پابندی عائد

خیبرپختونخوا حکومت نے ضلع کرک میں غیر قانونی کان کنی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر 60 روزہ پابندی عائد کر دی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی فرد یا ادارے کو اس مدت کے دوران کان کنی یا سونے کی تلاش کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ماحولیاتی نظام کو بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق غیر قانونی کان کنی سے نہ صرف ماحول کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ امن و امان کی صورتحال بھی متاثر ہوتی ہے، جبکہ بعض کیسز میں اس عمل کو اسمگلنگ سے بھی جوڑا جا رہا ہے۔

محکمہ داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی، جس میں مشینری اور گاڑیوں کی ضبطگی کے ساتھ ساتھ جرمانہ یا قید یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد قانون شکن عناصر کو روکنا اور معدنی وسائل کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

Scroll to Top