ایشیا کپ سپرفور، ڈو آر ڈائی ٹاکرا، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم اور فیصلہ کن مقابلے میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،میچ ابوظہبی کے شیخ زاہد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان نے اس میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

کپتان سلمان علی آغا کی قیادت میں میدان میں اترنے والی ٹیم میں فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، حسین طلعت، محمد نواز، فہیم اشرف، محمد حارث، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔

دوسری جانب سری لنکا نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، سری لنکن کپتان نے کہا کہ وہ بہتر کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترنے کے لیے پُرامید ہیں اور جیت کے لیے پرعزم ہیں۔

کیونکہ سپر فور کے دوسرے میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 6 وکٹوں کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد یہ میچ ٹیم کے لیے ’ڈو یا ڈائی‘ حیثیت اختیار کر چکا ہے۔

Scroll to Top