پاکستان میں ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الثانی 25 ستمبر کو ہوگا

اسلام آباد: پاکستان بھر میں ربیع الثانی 1447 ہجری کا چاند نظر نہ آنے کے باعث یکم ربیع الثانی بروز جمعرات 25 ستمبر کو منایا جائے گا۔

اس کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے اسلام آباد میں کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی، جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں زونل کمیٹیاں بھی اجلاس کر رہی تھیں۔

اجلاس میں ملک بھر سے چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں، تاہم کسی بھی مقام سے ربیع الثانی کے چاند کی رویت کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں : سوات پولیس کا حفاظتی اقدامات کا تسلسل: مٹہ سرکل میں ناکہ بندیاں، چیکنگ اور گشت جاری

وزارت مذہبی امور نے رویت ہلال کمیٹی کے اس فیصلے کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے تاکہ عوام کو رسمی طور پر آگاہ کیا جا سکے۔

Scroll to Top