اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (PIA) کو ایک بڑی کامیابی حاصل ہو گئی، برطانیہ کے ایوی ایشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ضروری تقاضے مکمل ہونے کے بعد مانچسٹر کے لیے افتتاحی پروازوں کی اجازت دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق افتتاحی پرواز کے لیے 21 اور 25 اکتوبر کی تاریخیں مقرر کی گئی ہیں۔ اس پیش رفت کو پاکستان کی سول ایوی ایشن اور PIA کی مشترکہ محنت کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت نہ صرف قومی ایئرلائن کے لیے بلکہ پاکستان بھر کے عوام، بالخصوص برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک فخر کا لمحہ ہے۔

اس سنگ میل کو پاکستان کی ایوی ایشن صنعت کی بین الاقوامی بحالی کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت کو عبرتناک شکست، مسلح افواج نے جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، وزیر اعظم آزاد کشمیر
حکام کا کہنا ہے کہ PIA اور سول ایوی ایشن کے افسران نے دن رات محنت کر کے اس خواب کو حقیقت میں بدلا، جس پر قوم بجا طور پر فخر محسوس کر سکتی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اب وقت ہے نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھنے کا، اور عالمی سطح پر پاکستان کا نام مزید روشن کرنے کا۔





