وزیراعظم شہباز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ آج ملاقات کریں گے،وائٹ ہاؤس کی تصدیق

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان آج اہم ملاقات ہوگی۔

وائٹ ہاؤس نے دونوں رہنماؤں کے درمیان کی تصدیق کردی ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقا ت اوول آفس میں ہوگی۔

ملاقات کے دوران دلچپسی کےامور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی کی جانب سے منتخب عرب اسلامی ممالک کے سربراہان کے منگل کو منعقد ہونے والے اجلاس میںوزیراعظم شہباز شریف کی صدر ٹرمپ سے غیر رسمی گفتگو بھی ہوئی تھی۔

Scroll to Top