ٹی ٹوئنٹی کا سلطان: شاہین شاہ آفریدی نے ریکارڈ توڑ کر سب کو حیران کر دیا

شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ریکارڈ قائم کر دیا، پاکستان نے ایشیا کپ کے سپر 4 میں بنگلادیش کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 4 مرحلے کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان نے بنگلادیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 136 رنز کا ہدف مقرر کیا۔ جواب میں بنگلادیش کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز ہی بنا سکی۔

پاکستان کی طرف سے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17 رنز دے کر 3 اہم وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، جوتوں کے تلووں سے ہیروئن برآمد

شاہین نے بیٹنگ میں بھی 13 گیندوں پر 19 رنز بنائے، جن میں دو چھکے شامل تھے۔

یہ شاہین کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں دسویں بار پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ہے، جس کے ساتھ وہ اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ ‘پلیئر آف دی میچ حاصل کرنے والے فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔

Scroll to Top