غلنئی جرگہ: مہمند کے لیے امن و استحکام کی بحالی میں اہم پیش رفت

مہمند: غلنئی جرگہ ہال میں امن و امان کے فروغ اور جرائم کی روک تھام کے حوالے سے ایک پروقار جرگہ منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر مہمند یاسر حسن، کمانڈنٹ 114 بریگیڈ کرنل عاصم محمود، ڈی پی او مہمند اکرام اللہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مہمند، ڈی ایس پی ہیڈ، علاقائی مشران، کاروباری شخصیات اور عام شہریوں نے شرکت کی۔

جرگے میں مائن مالکان، کاروباری حضرات اور علاقائی مشران نے سیکیورٹی کی فراہمی اور جرائم کی روک تھام کے حوالے سے مختلف مسائل اور تجاویز پیش کیں۔ انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے ان مسائل کو سن کر تعاون اور فوری اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔

ڈپٹی کمشنر، کمانڈنٹ 114 بریگیڈ اور ڈی پی او مہمند اکرام اللہ نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لیے عوام اور سیکیورٹی ادارے ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : کامیابیوں سے بھرپور سال، بھارت پر فتح، سعودی معاہدہ اور پاک امریکا تعلقات میں پیش رفت: خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ علاقے میں پرامن ماحول قائم رکھنے اور کاروباری سرگرمیوں کو ترقی دینے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

شرکاء نے انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کے اقدامات کو سراہتے ہوئے بھرپور تعاون کا وعدہ کیا۔

Scroll to Top