خیبرپختونخوا حکومت اور سوئٹزرلینڈ میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ پر تعاون بڑھانے پر اتفاق

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے اسلام آباد میں سوئس سفیر جارج سٹائنر سے ملاقات کی جس میں اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

مینا خان آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ایک تاریخی موقع فراہم کرتی ہے، انہوں نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات کے دوران مشترکہ ڈگری پروگرام، پی ایچ ڈی تحقیق، جدید نصاب کی تیاری اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، طلبہ اور اساتذہ کے لیے ایکسچینج پروگرامز اور انٹرن شپ مواقع فراہم کرنے کی تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی، توانائی، زراعت اور صحت کے شعبوں میں مشترکہ تحقیق کو بھی خاص اہمیت دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریفک حادثے نے پورا خاندان اجاڑ دیا

سوئٹزرلینڈ کے سفیر جارج سٹائنر نے خیبرپختونخوا حکومت کی تعلیمی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سوئٹزرلینڈ خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

Scroll to Top