وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر صوبے کے مختلف ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشنز کے لیے 358 ملین روپے کے فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ ہاؤس کے ترجمان سرفراز احمد مغل کے مطابق یہ فنڈز صرف تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔
ابتدائی مرحلے میں یہ فنڈز صوبے کے 32 ٹی ایم ایز میں تقسیم کیے جا رہے ہیں جن کے ذریعے ملازمین کے بقایا جات کلیئر کیے جائیں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹی ایم اے بنوں کو 33 کروڑ 60 لاکھ روپے، ڈیرہ اسماعیل خان کو 52 کروڑ 40 لاکھ روپے، نوشہرہ کو 24 کروڑ 90 لاکھ روپے جبکہ مردان کو 20 کروڑ روپے فراہم کیے جا رہے ہیں، دیگر ٹی ایم ایز کو بھی جلد فنڈز منتقل کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت اور سوئٹزرلینڈ میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ پر تعاون بڑھانے پر اتفاق
ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ فنڈز کی منتقلی تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد متعلقہ اکاؤنٹس میں کی جائے گی۔





