وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

وزیراعظم شہبازشریف دنیا کے سب سے بڑے سفارتی پلیٹ فارم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مظلوم فلسطینیوں اور مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام کی آواز بنیں گے۔

عالمی برادری کے سامنے پاکستان کا دوٹوک موقف پیش کرتے ہوئے وہ مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام، غزہ میں فوری جنگ بندی اور مسئلہ فلسطین کے مستقل حل کی ضرورت پر زور دیں گے۔

وزیراعظم گزشتہ روز واشنگٹن سے نیویارک واپس پہنچے، ان کی اقوام متحدہ میں شرکت اور خطاب کو سفارتی حلقوں میں خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔

اپنے خطاب میں وہ نہ صرف دہشت گردی کے بڑھتے خطرات اور اسلامو فوبیا جیسے حساس معاملات کو اجاگر کریں گے بلکہ ماحولیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات، خاص طور پر پاکستان پر پڑنے والے اثرات، پر بھی دنیا کی توجہ مبذول کرائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی صدر ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کا اعلامیہ جاری

وزیراعظم شہبازشریف کا یہ خطاب پاکستان کی خارجہ پالیسی کے اہم نکات اور عالمی امن و انصاف کے لیے قومی عزم کا آئینہ دار ہو گا۔

Scroll to Top