پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج غیر معمولی تیزی دیکھنے میں آئی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 2804 پوائنٹس کا شاندار اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ہنڈرڈ انڈیکس میں نمایاں بہتری کے ساتھ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 62 ہزار 25 پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کرتا کر رہا ہے۔
کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 914 پوائنٹس پر تھا، دن کے دوران سب سے کم سطح ایک لاکھ 59 ہزار 901 پوائنٹس رہی۔
گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج ایک لاکھ 59 ہزار 280 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ایک لاکھ ساٹھ ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، کاروباری برادری اور حکومت کی انتھک محنت سے سٹاک ایکسچینج میں ہر دن نئی بلندیوں کی تاریخ رقم ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اپر کوہستان کے 40 ارب روپے کے بڑے مالیاتی سکینڈل میں نیا موڑ آگیا
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان سٹاک یکسچینج کا ایک لاکھ ساٹھ ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنا کاروباری برادری کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے، ملک معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کی جانب گامزن ہے اور انشاء اللہ اب ترقی کا سفر تیزی سے جاری رہے گا۔





