علیمہ خان پشاورجلسہ گاہ پہنچ گئی،پی ٹی آئی کارکنان کیلئے خصوصی پیغام جاری کردیا

پشاور:بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ وہ اور ان کی دیگر بہنیں 27 ستمبر کو پشاور میں ہونے والے جلسے میں شرکت کے لیے آئی ہیں جو عمران خان کی کال پر منعقد ہو رہا ہے۔

جلسہ گاہ سے جاری ویڈیو بیان میں علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے خاص طور پر 27 ستمبر کے جلسے کو حقیقی آزادی کی تحریک کا اہم سنگِ میل قرار دیا ہے اور چاہتے ہیں کہ پورے پاکستان سے لوگ اس میں شامل ہوں

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پشاور میں ایک بڑا پاور شو کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے، اسی لیے ملک بھر سے کارکنان آ رہے ہیں، لیکن خاص اپیل پشاور کے شہریوں اور گرد و نواح کے لوگوں سے ہے کہ وہ بھرپور شرکت کریں۔

علیمہ خان نے کہا کہ یہ صرف عمران خان کی جنگ نہیں، یہ ہم سب کی جنگ ہے۔ ہمیں مل کر یہ ثابت کرنا ہے کہ ہم عمران خان کے ساتھ ہیں اور جب بھی وہ کال دیں گے، ہم لبیک کہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ہر پاکستانی پر کتنا قرضہ ہے؟ تازہ تفصیلات سامنے آ گئیں

انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جب پیر کو عمران خان سے ملاقات ہو تو فخر سے انہیں بتا سکیں کہ عوام نے ان کا ساتھ دیا اور حقیقی آزادی کی اس تحریک میں اپنا کردار ادا کیا۔

Scroll to Top