عالمی یوم سیاحت کے موقع پر وادی ناران کے ہوٹل مالکان نے سیاحوں کے لیے زبردست رعایتی پیکج کا اعلان کر دیا۔ اب ناران آنے والے سیاح ہوٹل کمروں اور جیب کرایوں پر 50 فیصد رعایت سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ناران، جو اپنی قدرتی خوبصورتی اور دلکش مناظر کی وجہ سے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے، میں یہ اقدام سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ غیر ملکی سیاحوں سمیت ناران کا رُخ کرنے والے مقامی افراد نے اس رعایت کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
اس موقع پر موجود غیر ملکی خاتون سیاح نے ناران کی فضا کو ’’جادوئی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں کے قدرتی مناظر اور مقامی مہمان نوازی بے مثال ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خوبصورت سیاحتی مقامات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے حکومتی سطح پر مؤثر اور مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے تاکہ بین الاقوامی سیاحت کو فروغ دیا جا سکے۔





