پاکستانی خاتون کے افغان شوہر کی شہریت کا کیس،درخواستگزاروں کو نادرا سے رجوع کی ہدایت

پاکستانی خاتون کے افغان شوہر کی شہریت کا کیس،درخواستگزاروں کو نادرا سے رجوع کی ہدایت

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستانی خواتین کے افغان شوہروں کی شہریت کے مقدمے میں اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے نادرا کو ہدایت کی ہے کہ وہ قانون کے مطابق درخواستوں پر فیصلہ کرے، اور جب تک فیصلہ نہ ہو، کسی بھی درخواست گزار کو ملک بدر (ڈی پورٹ) نہ کیا جائے۔

جسٹس وقار احمد نے پانچ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار خواتین کے شوہر افغان شہری ہیں اور وہ پاکستان اوریجن کارڈ (POC) کے حصول کے لیے نادرا کو درخواست دے چکے ہیں، لیکن اب تک انہیں کارڈ جاری نہیں کیا گیا۔

فیصلے میں عدالت نے 1 دسمبر 2023 کے ایک اہم مقدمے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر میاں بیوی میں سے ایک پاکستانی ہو تو بچوں کی رجسٹریشن سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے نادرا کو ہدایت دی کہ وہ ہر کیس کو قانون کے مطابق دیکھے اور فیصلہ ہونے تک کسی بھی افغان شوہر کو ڈی پورٹ نہ کیا جائے۔

عدالت کا یہ فیصلہ ان ہزاروں خاندانوں کے لیے ریلیف کا باعث ہے جو قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔

Scroll to Top