باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے لغڑئی میں گولہ پھٹنے سے چار نوجوان شہید جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
ڈی ایس پی نیاز خان کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
شہید ہونے والے بچوں کی شناخت 18 سالہ سجاد ولد مجید، 13 سالہ نوشاد ولد سید رحمان، 18 سالہ فواد ولد دلبر اور 15 سالہ جواد ولد یوسف کے ناموں سے ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور ہائیکورٹ کا افغان شوہروں کی شہریت سے متعلق اہم فیصلہ جاری
واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔





