دیر میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی کے بعد عوام نے پاک فوج کا والہانہ استقبال کیا۔
دیر کے لوگوں نے فوجی کمانڈنٹ کو پھولوں کے ہار پہنائے اور قربانیوں کو سراہا۔ دیر کی فضا پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔
عوام نے خوارج کے خاتمے کے لیے فوج کے ساتھ کھڑے ہونے کا عزم ظاہر کیا اور فوج پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
دوسری جانب باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے زگئی میں بھی پاک فوج کی آمد پر عوام نے تشکر کا اظہار کیا اور خوارجین سے جان چھڑانے کی امید ظاہر کی۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے، پاکستان کا موقف برقرار رہے گا: مولانا فضل الرحمان
مقامی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے زگئی ماموند میں امن قائم کرنے کے لیے خوارجین کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے۔ علاقے میں خوارجین کی بڑی تعداد موجود ہے۔
زگئی ماموند میں دو ماہ قبل مقامی لوگوں کی درخواست پر خوارجین کے خلاف جرگے بھی شروع کیے گئے تھے۔





