تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی تاہم گرین شرٹس نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی ہے۔
روالپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن کپتان کوشال مینڈس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے اور حریف ٹیم کو 169 رنز کا ہدف دیا۔
قومی ٹیم کی جانب سے کپتان صاحبزادہ فرحان نے 47 گیندوں پر 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔ دیگر کھلاڑیوں میں عرفات منہاس 34 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ حسن نواز 16، عبدالصمد 15 اور فخر زمان 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
عمران رندھاوا 6، خواجہ نافع 3 اور معاذ صداقت بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
یہ بھی پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
سری لنکا کی جانب سے شانہکا نے 3، جبکہ ملنگا اور تھشارا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم نے باآسانی مطلوبہ اسکور پورا کر لیا، لیکن سیریز کی ٹرافی پاکستان کے نام رہی۔





